0
Monday 14 Aug 2017 09:12

70 واں جشن آزادی، ہر طرف پرچموں کی بہار، قوم خوشی سے سرشار

70 واں جشن آزادی، ہر طرف پرچموں کی بہار، قوم خوشی سے سرشار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا 70واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے 12 بجتے ہی ملک بھر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا جب کہ لاہور میں مینار پاکستان کو بھی سبز برقی قمموں سے سجایا گیا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی میں بھی بحریہ ٹاؤن میں جشن آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ایشیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کو قومی رنگوں سے سجایا گیا، اس موقع پر قومی نغمے بھی گنگنائے گئے جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی دن بدلتے ہی زبردست آتش بازی کی گئی جس سے آسمان دن کا منظر پیش کرنے لگا۔ پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور ملک کی سربلندی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ پاکستان کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں سرکاری عمارتوں کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جب کہ رات 12 بجے مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ قومی نغموں پر جھوم کر خوشی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 661012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش