0
Monday 14 Aug 2017 09:16

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی، اُن میں بیشتر مریضوں کا تعلق تہکال سے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں کا شکوہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے تدارک کیلئے مناسب اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج فراہم کرنے کے بجائے گھروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ پشاور کا علاقہ تہکال ان دنوں ڈینگی مچھر کی لپیٹ میں ہے۔ تہکال کے رہائشی بختیار احمد کے گھر کا منظر کسی ہسپتال کے وارڈ سے کم نہیں، جہاں قطار میں بچھی چارپائیوں میں ڈینگی سے متاثرہ 11 افراد علاج نہ ہونے کے باعث بے بسی کی تصویر بنے ہوئے دکھائی دیئے۔ بختیار احمد کا کہنا ہے کہ وہ ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہے، لیکن ہسپتال میں داخل نہیں کیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 661013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش