QR CodeQR Code

مدارس کے طلبہ ڈاکٹرز، سائنسدان اور بیوروکریٹس بن کر ملکی نظام اسلامی طرز زندگی میں ڈھال سکتے ہیں، لیاقت علی چٹھہ

14 Aug 2017 12:31

مفتاح العلوم سرگودہا میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اکثر دینی مدارس ملک و قوم کی خدمت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں، انہیں مدرسہ مفتاح العلوم آ کر انتہائی مسرت ہوئی، جہاں پر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ دنیاوی تعلیم دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے دینی مدرسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر دینی مدارس ملک و قوم کی خدمت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں، انہیں مدرسہ مفتاح العلوم آ کر انتہائی مسرت ہوئی، جہاں پر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ دنیاوی تعلیم دی جارہی ہے۔ یوم آزادی کے حوالہ سے جامع مفتاح العلوم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے طلباء پر زور دیا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم پر بھرپور توجہ دے کر ملک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبہ ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنسدان اور بیوروکریٹس بن کر ملک کا نظام خالصتاََ اسلامی طرز زندگی میں ڈھال سکتے ہیں۔ تقریب میں جامعہ کے مہتمم مفتی طاہر مسعود، قاری احمد علی ندیم، قاری وقار عثمانی، مفتی شاہد مسعود اور محمد عرفان بٹ کے علاوہ جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  تقریب میں طلبہ نے انگریزی، عربی اور اردو میں تقاریر کیں اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔


خبر کا کوڈ: 661114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661114/مدارس-کے-طلبہ-ڈاکٹرز-سائنسدان-اور-بیوروکریٹس-بن-کر-ملکی-نظام-اسلامی-طرز-زندگی-میں-ڈھال-سکتے-ہیں-لیاقت-علی-چٹھہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org