0
Monday 14 Aug 2017 13:28

پاکستان کا قیام مسلمانان ہند کیلئے بہت بڑی نعمت ہے، علامہ مبارک موسوی

پاکستان کا قیام مسلمانان ہند کیلئے بہت بڑی نعمت ہے، علامہ مبارک موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدر و قیمت کا احساس ان لوگوں کو ہے جنہیں آزاد فضاؤں میں سانس لینا نصیب نہیں، قیام پاکستان مسلمانان پاکستان کیلے بہت بڑی نعمت ہے، جس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے، یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ملک عزیز کو درپیش خطرات سے بچانے کیلئے اپنی پوری توانائیوں کو بروئے کار لاکر حقیقی معنوں میں ملک کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام ضلعی ذمہ داران جش آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منا کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ بانیان پاکستان کے وارثین وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمن ہمیں تقسیم کرکے ملکی سالمیت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ہمیں بحثیت پاکستانی مل کر ملک دشمنوں کیخلاف لڑنا ہوگا۔ علامہ مبارک موسوی نے اگست کے مہینے میں نااہل وزیراعظم نواز شریف کے ناکام جی ٹی روڈ مارچ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی منانے میں لگی ہوئی ہے اور نواز شریف اپنے دوست مودی کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے اہم اداروں کو بدنام کرتا پھر رہا ہے، جو سراسر پاکستان سے غداری کے مترادف ہے، ہم کرپٹ مافیا کو جمہوریت کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے، ان شاءاللہ ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو انجام تک پہنچائے چین نہیں لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 661138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش