0
Monday 14 Aug 2017 16:23

چمن، سیکورٹی فورسز نے 3 خودکش جیکٹس سمیت دو ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا

چمن، سیکورٹی فورسز نے 3 خودکش جیکٹس سمیت دو ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی حکام کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر واقع کلی میرالزئی میں کاروائی کی اور ایک خالی مکان سے اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 671 بارودی سرنگیں، تین عدد خودکش جیکٹس، 1905 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 1 عدد 107 ایم ایم مشین گن، 415 مختلف اقسام کے ڈیٹونیٹر،12.7 ایم ایم گن کے 46 راؤنڈز، آئی ای ڈی میں استعمال ہونے والی 6 بالیٹیاں، 167 اینٹینا، 30 عدد ڈیٹونیٹر پن، 10 میٹر ڈیٹونیٹنگ کورڈ، 6 بنڈل تار، 1 عدد فیوز، 14 آئی ای ڈی سرکٹ، 2 کلو گرام بال بئیرنگ، 67 عدد آئی ای ڈی ریموٹ کنڑول اور ایک ایس ایم جی میگزین شامل ہیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق دہشتگرد یہ اسلحہ اور تخریبی مواد یوم آزادی سمیت مختلف مواقعوں پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔ تاہم فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے عزائم ناکام ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 661172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش