0
Monday 14 Aug 2017 16:12

یوم آزادی کے موقع پر کراچی شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا

یوم آزادی کے موقع پر کراچی شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا، ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک بھی جام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رات 12 بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے ہوائی فائرنگ اور زور دار دھماکوں سے گونج اٹھے، شہریوں نے پولیس اور رینجرز کی جانب سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، جبکہ چائنا بم سمیت دیگر اقسام کے بموں سے شہر کے متعدد علاقے گونج اٹھے۔ اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں جن میں آئی آئی چندریگر روڈ، آرٹس کونسل، کراچی پریس کلب، عبداللہ ہارون روڈ، نمائش، لیاقت آباد، ناظم آباد، شاہراہ فیصل، شاہراہ پاکستان شامل ہیں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے رات گئے تک سینکڑوں شہری ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سولجر بازار کے علاقے میں فائرنگ سے 6 سالہ بچی مریم دختر محمد علی زخمی ہوئی، لائٹ ہاؤس بوتل گلی میں فائرنگ سے 20 سالہ محمد عارف، کھارادر صرافہ مارکیٹ میں 16 سالہ عمیر، نیٹی جیٹی پل پر 30 سالہ خاتون عارفہ زوجہ فیصل، گلشن اقبال بلاک ٹو میں محمد یاسین زخمی، آئی سی آئی پل پر ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوئی۔ کھارادر میں یامین نامی شخص زخمی ہوا جبکہ دیگر واقعات اعظم بستی، لائنز ایریا، لانڈھی، محمود آباد، ڈیفنس، عائشہ منزل اور نمائش چورنگی پر پیش آئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 661178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش