0
Monday 14 Aug 2017 16:30

عبدالمجید اچکزئی کو کرپشن کیخلاف آواز بلند کرنیکی سزا دی جا رہی ہے، پشتونخوامیپ

عبدالمجید اچکزئی کو کرپشن کیخلاف آواز بلند کرنیکی سزا دی جا رہی ہے، پشتونخوامیپ
اسلام ٹائمز۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کے دور میں آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لئے جدوجہد کی۔ مگر آج وہی میڈیا اور عدلیہ جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام ترقی وخوشحالی کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ آج ہم میڈیا سے سوال کرتے ہے کہ جمہوریت کی بقاء کے لئے کیوں جنگ نہیں لڑ رہے۔؟ جس کیس میں مجید خان اچکزئی کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کیس پر اب تک کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ دو مہینوں سے دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں عبدالمجید اچکزئی کو پیش کیا جا رہا ہے۔ مجید خان اچکزئی نے جب صوبے میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تو کرپشن کرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی۔ تمام محکموں میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈٹ شروع کیا۔ آج اس کی سزا مل رہی ہے۔ پشتونخوامیپ نے میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑی تھی۔ آج میڈیا اور عدلیہ جو جمہوریت پر حملہ آور ہے، مارشل لاء اور ڈکٹیٹروں کے دور میں میڈیا کو ایسے آزادی ملی تھی۔ مجید خان اچکزئی ایکسڈنٹ کے کیس میں گرفتار ہوئے۔ مگر دو مہینوں سے دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 661180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش