0
Monday 14 Aug 2017 16:46

زندہ قومیں اپنے تہوار کو جذبہ سے مناتی ہیں، آج ہم بھی اپنی آزادی کا جشن منا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

زندہ قومیں اپنے تہوار کو جذبہ سے مناتی ہیں، آج ہم بھی اپنی آزادی کا جشن منا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے تہوار کو نہایت جوش و خروش اور جذبہ سے مناتی ہیں، آج ہم بھی اپنی آزادی کا جشن منا رہے ہیں، خوشی کے اس موقع پر ہمیں اپنے شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہیئے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی برسوں سے مصروف ہیں، گزشتہ دنوں بھی کوئٹہ میں فوجی جوانوں سمیت مختلف افراد شہید ہوئے ہم ان خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور غم کے اس موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں، صحافیوں کے مسائل مشاورت سے حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے تحت جشن آزادی کی تقریبات کے آغاز پر کراچی پریس کلب کی جانب سے 100 پونڈ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، کراچی پریس کلب کے صدر سراج احمد، سیکرٹری مقصود احمد یوسفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے نائب صدر منہاج الرب، جوائنٹ سیکرٹری نعمت خان، خازن موسیٰ کلیم اور گورننگ باڈی کے ارکان سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آج اپنا 70 واں یوم آزادی منا رہے ہیں، زندہ قومیں اپنا تہوار جوش و خروش سے مناتی ہیں، 70 واں یوم آزادی آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے اور جشن آزادی کی تقریب منعقد ہورہی ہیں۔ اس موقع پر اپنے شہداء کو نہیں بھولنا چاہیئے، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے جوانوں اور ہمارے بہادر شہریوں نے بھی اپنی جانوں کے نذارنے پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 661184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش