0
Tuesday 15 Aug 2017 00:39

گلگت بلتستان کی حب الوطنی پر پورے ملک کو فخر ہے، سٹیشن کمانڈر اسکردو

گلگت بلتستان کی حب الوطنی پر پورے ملک کو فخر ہے، سٹیشن کمانڈر اسکردو
اسلام ٹائمز۔ سٹیشن کمانڈر اسکردو بریگیڈئیر اظہر منیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حب الوطنی مثالی ہے، جس پر پورے ملک کو فخر ہے۔ شاہی پولو گراونڈ اسکردو میں پولو فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولو فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، یہاں کے لوگوں کی حب الوطنی مثالی ہے اور پورے ملک کو اس پر فخر ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کا بین ثبوت ان کی آزادی کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے ملک عزیز کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ ہر محاذ اور ہر میدان میں جی بی کے سپوتوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ دیگر صوبوں کے عوام کی طرح یہاں کے عوام میں بھی جذبہ حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی ثقافت میں بھی قومی جذبوں کی جھلک ہے، خصوصاً پولو جیسی ثقافت پوری دنیا میں مشہور ہے۔
خبر کا کوڈ : 661293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش