QR CodeQR Code

خواجہ آصف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، یوم آزادی پر مبارکباد دی

15 Aug 2017 02:10

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ریکس ٹیلرسن نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ٹیلی فون کرکے پاکستان کے یوم آزادی اور وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ خواجہ آصف نے امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے خواجہ آصف کو ٹیلی فون کرکے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی اور امریکی حکومت و عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ریکس ٹیلرسن نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ٹیلی فون کرکے پاکستان کے یوم آزادی اور وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ خواجہ آصف نے امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی سیکرٹری نے خواجہ آصف کو دورہ امریکہ کی دعوت دی۔ امریکی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی افغانستان میں امن و استحکام پر منحصر ہے، افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان پالیسی سامنے آنے کے بعد امریکہ سے مل کر کام کرنے پر تیار ہیں، پاکستان کی موجودہ قیادت امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 661315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661315/خواجہ-آصف-کو-امریکی-وزیر-خارجہ-کا-ٹیلی-فون-یوم-آزادی-پر-مبارکباد-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org