QR CodeQR Code

بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، آرمی چیف

15 Aug 2017 09:21

ایل او سی کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں۔ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کو شکست نہیں دے سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جب کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کو شکست نہیں دے سکتے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں میں جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ایل او سی پر بھارتی خلاف وزیوں اور پاک فوج کے موثر جوابی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے موثر ردعمل اور پاک فوج کے دستوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو سراہا۔ لائن آف کنٹرول کے دورہ کے دوران سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 661325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661325/بھارتی-مظالم-کے-خلاف-جدوجہد-میں-ہمیشہ-کشمیریوں-ساتھ-ہیں-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org