QR CodeQR Code

ہیک شدہ سرکاری ویب سائٹس سے بھارتی جھنڈے اور نعرے ہٹا دیئے گئے

15 Aug 2017 13:29

گزشتہ روز بھارتی ہیکرز کی جانب سے 25 وزارتوں اور محکموں کی سرکاری ویب سائٹس ہیک کر کے ان پر بھارتی پرچم اور فوج کی تصاویر لگا دی گئیں تھیں۔ جن وزارتوں کی ویب سائٹ ہیک گئی تھیں، ان میں وزارت قانون و انصاف، وزارت پانی و بجلی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیدوار، وزارت صنعتی پیداوار، وزارت موسمیاتی تبدیلی شامل تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ سمیت کئی وزارتوں اور محکموں کی ہیک ہونیوالی ویب سائٹس سے بھارتی ہیکرز کے نعرے ہٹا دیے گئے، تاہم انہیں اب تک مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا سکا۔ گزشتہ روز بھارتی ہیکرز کی جانب سے 25 وزارتوں اور محکموں کی سرکاری ویب سائٹس ہیک کر کے ان پر بھارتی پرچم اور فوج کی تصاویر لگا دی گئیں تھیں۔ جن وزارتوں کی ویب سائٹ ہیک گئی تھیں، ان میں وزارت قانون و انصاف، وزارت پانی و بجلی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیدوار، وزارت صنعتی پیداوار، وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت فوڈ سیکورٹی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی تھیں۔ ہیک ہونیوالی ویب سائٹس کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم بھارتی ہیکرز کے نعرے اور پیغامات ہٹا دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 661428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661428/ہیک-شدہ-سرکاری-ویب-سائٹس-سے-بھارتی-جھنڈے-اور-نعرے-ہٹا-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org