0
Tuesday 15 Aug 2017 13:51

تحریک منہاج القرآن کی صدر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن کی صدر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر مسکین فیض الرحمان درانی قضائے الہیٰ سے لاہور میں انتقال کر گئے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، مرحوم تحریک منہاج القرآن کے بانیان میں شامل اور معروف علمی، مذہبی، سیاسی اور روحانی شخصیت تھے، مرحوم کا تعلق خیبرپختونخوا کے معروف روحانی سلسلے سے تھا۔ صاحبزادہ فیض الرحمن درانی مختلف اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہے اور آپ کو ایماندار ،محب وطن اور اصول پرست شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کی تحریک منہاج القرآن، ملک و قوم کیلئے دینی، علمی، سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مرحوم سچے عاشق رسولؐ، نیک، صالح اور محب وطن انسان تھے، ان کی رحلت ان کے اہلخانہ، رفقا اور تحریک منہاج القرآن کیلئے عظیم صدمہ ہے، قبل ازیں ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج یونیورسٹی میں مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، حافظ غلام فرید، رفیق نجم، حاجی فرخ، مظہر علوی، عرفان یوسف، جواد حامد، علامہ سید فر حت شاہ، علامہ میر آصف اکبر، عین الحق بغدادی، عبدالحفیظ چودھری، سہیل رضا، شہزاد رسول و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 661436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب