QR CodeQR Code

ایف آر ٹانک سے اغواء ہونے والے آئل اینڈ گیس کمپنی کے 4 ملازمین بازیاب

15 Aug 2017 18:09

پولیٹیکل انتظامیہ کیمطابق مغویوں کو گزشتہ شب سکیورٹی فورسز کے تعاؤن سے مدی خیل کے علاقے سے بازیاب کیا گیا جنہیں بازیابی کے بعد شادی خیل کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آر ٹانک سے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والے آئل اینڈ گیس کمپنی کے 4 ملازمین کو بازیاب کرلیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مغویوں کو گزشتہ شب سکیورٹی فورسز کے تعاؤن سے مدی خیل کے علاقے سے بازیاب کیا گیا جنہیں بازیابی کے بعد شادی خیل کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 9 اگست کو ایف آر لکی اور ایف آر ٹانک کے سرحدی علاقے سے نامعلوم افراد نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے تیل تلاش کرنے والی چینی کمپپنی بی جی پی کے ایک سپروائزر، دو ڈرائیوروں اور ایک سیکیورٹی اہلکار کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 661490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661490/ایف-آر-ٹانک-سے-اغواء-ہونے-والے-آئل-اینڈ-گیس-کمپنی-کے-4-ملازمین-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org