QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے بھی سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کا بل چیلنج کردیا

15 Aug 2017 19:16

سندھ ہائی کورٹ میں خرم شیر زمان اور علی زیدی نے نیب قانون کو چیلنج کرنے کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کردیں، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کرپشن کو چھپانے کے لئے نیب قوانین کو منسوخ کیا، اس لئے سندھ اسمبلی کے بل کو کالعدم قرار دے کر نیب قوانین کو بحال کیا جائے۔


اسلام ٹائم۔ ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کے بل کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کے بل کو چیلنج کردیا ہے، ہائی کورٹ میں خرم شیر زمان اور علی زیدی نے نیب قانون کو چیلنج کرنے کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کردیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کرپشن کو چھپانے کے لئے نیب قوانین کو منسوخ کیا، اس لئے سندھ اسمبلی کے بل کو کالعدم قرار دے کر نیب قوانین کو بحال کیا جائے، نیب آرڈی نینس کومنسوخ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، حکومت سندھ اپنی کرپشن چھپانا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں گزشتہ دنوں بل منظور کیا گیا تھا جس کے تحت نیب صوبے کے ماتحت اداروں میں کارروائی کے استحقاق نہیں رکھے گا اور نیب کے تحت کی جانے والی کارروائیاں، تحقیقات اور تفتیش سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 661520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661520/تحریک-انصاف-نے-بھی-سندھ-میں-نیب-قوانین-کو-ختم-کرنے-کا-بل-چیلنج-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org