QR CodeQR Code

کراچی میں 25 سے زائد افراد کا ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار گرفتار

15 Aug 2017 19:31

ملزم بیرون ملک سے ملنے والی ہدایات پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا اور دوران ڈیوٹی اس نے 25 سے زائد افراد کو قتل کیا، جبکہ ملزم کے ساتھ 9 مزید ساتھی بھی پولیس کے محکمے میں بھرتی کئے گئے تھے، جن کی اسکروٹنی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور بہت جلد مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 25 افراد کے قاتل پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے اعتراف کیا کہ اس نے 25 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف کیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے ملنے والی ہدایات پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا اور دوران ڈیوٹی اس نے 25 سے زائد افراد کو قتل کیا، جبکہ ملزم کے ساتھ 9 مزید ساتھی بھی پولیس کے محکمے میں بھرتی کئے گئے تھے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ بھرتی ہونے والے 9 دیگر افراد کی اسکروٹنی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور بہت جلد مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 661523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661523/کراچی-میں-25-سے-زائد-افراد-کا-ٹارگٹ-کلر-پولیس-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org