0
Tuesday 15 Aug 2017 23:40

ہم علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

ہم علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے مخالف آج بھارت اور اغیار کے اشاروں ملک میں دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں، دو قومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے، اس کا تحفظ ہر حال میں کرینگے، ہم علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جشن آزادی کی خوشی میں 200 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا، جبکہ قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی بھی کی گئی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مذہبی جنونیت اور وحشت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، کرپشن، مذہبی جنونیت، دہشتگردی میں ملوث عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، قیام پاکستان کے مخالف آج بھارت اور اغیار کے اشاروں پر ملک میں دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کا راستہ اختیار کرنے سے باز رہیں، اداروں کے خلاف کسی سازش کو ملک کے عوام کامیاب ہونے نہیں دینگے، عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرنا آئینی فرض ہے، اداروں سے ٹکراؤ آئین سے بغاوت کے مترادف عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی منفی پالیسیوں اور کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، توانائی کا بحران موجود ہے، قرضے دینے والا پاکستان آج مقروض ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اکابرین پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، ہم علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں، دو قومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے، اس کا تحفظ ہر حال میں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 661529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش