0
Tuesday 15 Aug 2017 23:18

وفاقی کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس ہولڈرز کو 90 دن کے اندار نادرا میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ کو حالیہ دورہ کراچی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دورہ کراچی کے دوران امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کیا، سندھ بالخصوص کراچی میں امن کے قیام کے لیے ہرممکن معاونت دیں گے۔ وزیراعظم نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکیج کی تفصیلات سے کابینہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے 25 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے کی ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا ہے جس کی انتظامی نگرانی گورنر سندھ کریں گے اور مقررہ مدت میں پیکچ پر عملدرآمد کرائیں گے جبکہ سندھ میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں ساتھ ہیں۔

اجلاس میں ممنوعہ اور خودکار اسلحے پر مکمل پابندی کی تجویز پر کیمٹی قائم کردی گئی، جس کے سربراہ وزیر اعظم خود ہوں گئے جبکہ وزیر داخلہ، وزیر مملکت کیڈ، وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی سلامتی کے مشیر کمیٹی کے ممبر ہوں گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ممنوعہ اسلحہ کے لاسنس ہولڈرز کو 90 دن کے اندار نادرا میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 661565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش