0
Wednesday 16 Aug 2017 13:37

بنوں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

بنوں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ منڈان میں تعینات کانسٹیبل مہران خان ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد آج صبح گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
خبر کا کوڈ : 661687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش