QR CodeQR Code

پشاور، خواجہ سراؤں کا ساتھی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

16 Aug 2017 13:27

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سراء فرزانہ کا کہنا تھا کہ رواں سال 2 خواجہ سراء تشدد کے باعث جاں بحق ہوئے، جبکہ 2015ء سے لیکر اب تک 51 خواجہ سراء جاں بحق ہوئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے خواجہ سراؤں نے نوشہرہ میں اپنے ساتھی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پشاور پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران خواجہ سراؤں نے حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ اس موقع پر انہوں نے اپنے مقتول ساتھی کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سراء فرزانہ کا کہنا تھا کہ رواں سال 2 خواجہ سراء تشدد کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 2015ء سے لیکر اب تک 51 خواجہ سراء جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مردان سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ خواجہ سراء عدنان عرف سفید کو نوشہرہ میں 2 افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث ملزم عامر اور اس کے ساتھی عابد کو گرفتار کرلیا تھا، جن کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 661697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661697/پشاور-خواجہ-سراؤں-کا-ساتھی-کے-قتل-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org