QR CodeQR Code

کراچی میں خسرہ کے مرض نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا

16 Aug 2017 23:41

مرض کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت نے شہر کی 165 یونین کونسلز میں ہنگامی بنیادوں پر مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو کراچی کے مختلف علاقوں میں 18 سے 26 اگست تک جاری رہے گی، مہم کے تحت پانچ سال کی عمر تک کے پندرہ لاکھ بچوں کو محکمہ صحت کی دو ہزار ٹیمیں حفاظتی ویکسین لگائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خسرہ کا مرض ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، جس کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے مختلف علاقوں میں 9 روزہ مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں خسرہ نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، مرض کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت نے شہر کی 165 یونین کونسلز میں ہنگامی بنیادوں پر مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے حفاظتی ٹیکہ پروگرام مینجر کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں انسداد خسرہ مہم 18 سے 26 اگست تک جاری رہے گی۔ نو روزہ انسداد خسرہ مہم کے تحت پانچ سال کی عمر تک کے پندرہ لاکھ بچوں کو محکمہ صحت کی دو ہزار ٹیمیں حفاظتی ویکسین لگائیں گی۔ خسرے سے بچاؤ کے انجکشن ای پی آئی سینٹرز، مدارس اور اسکولوں میں بھی لگائے جائیں گے۔ ای پی آئی پروگرام سندھ کے ڈپٹی پروگرام منیجر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 ماہ کے دوران مختلف طبی مراکز میں درجنوں بچے خسرہ کا شکار ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 661858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661858/کراچی-میں-خسرہ-کے-مرض-نے-ایک-بار-پھر-سر-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org