QR CodeQR Code

14 سو سے زائد زائرین کو سخت سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا

17 Aug 2017 10:05

یاد رہے تفتان میں پھنسے زائرین واپسی کیلئے گذشتہ تین روز سے تفتان میں احتجاج کر رہے تھے، جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ زائرین کو اگلے چند روز میں لائے جانیکا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران سے واپس آنے والے 14 سو سے زائد زائرین کو سخت سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔ ایران اور عراق کی مقدس زیارات سے آنے ولے 3000 کے قریب زائرین سکیورٹی خدشات کی بناء پر تفتان میں گذشتہ دو ہفتوں سے محصور ہوگئے تھے۔ جن کی واپسی کا سلسلہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بدھ کو شروع کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 31 بسوں پر مشتمل قافلہ 1404 زائرین کو لے کر بدھ کی شام کوئٹہ پہنچا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور زائرین کے روٹ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ تفتان میں پھنسے زائرین واپسی کیلئے گذشتہ تین روز سے تفتان میں احتجاج کر رہے تھے، جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ زائرین کو اگلے چند روز میں لائے جانے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 661910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661910/14-سو-سے-زائد-زائرین-کو-سخت-سکیورٹی-میں-کوئٹہ-پہنچا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org