0
Thursday 17 Aug 2017 18:15

ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے ہمارا سفر جاری رہے گا، میاں عرفان منان

ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے ہمارا سفر جاری رہے گا، میاں عرفان منان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل آباد کے ڈویژنل صدر میاں عرفان منان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ وطن عزیز نے اپنے قیام کے 70 سال مکمل کر لیے ہیں، ہمیں اپنی قوم پر فخر ہے، جس کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال صلاحیتوں سے نوازا ہے، یہ ملک صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ اس میں بسنے والی اقلیتوں کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ملک کی بقاء یقینی بنائی اور آج بھی اس کے استحکام کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے ہمارا سفر جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 662031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش