QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس کے 2 سال میں 13 غیر ملکی سراغ رساں کتے ہلاک

18 Aug 2017 00:05

صوبائی انظامیہ نے 2 سال میں کتوں کی خوراک پر تقریباََ ایک کروڑ روپے خرچ کئے، جس سے نہ صرف قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا بلکہ صوبائی پولیس کی دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس کے لاکھوں روپے مالیت کے 13 سراغ رساں کتے ہلاک ہو گئے۔ کے پی کے پولیس کےلئے 2014ء میں مجرموں کا سراغ لگانے والے 51 غیر ملکی کتے خریدے گئے تھے اور ایک کتے کی قیمت 5 لاکھ روپے تھی۔ صوبائی انتظامیہ نے 2 سال میں کتوں کی خوراک پر تقریباََ ایک کروڑ روپے بھی خرچ کئے، تاہم 2 سال کے دوران کے پی کے پولیس کے یونٹ 9 کے 13 غیر ملکی سراغ رساں کتے ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا بلکہ صوبائی پولیس کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 662040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662040/خیبر-پختونخوا-پولیس-کے-2-سال-میں-13-غیر-ملکی-سراغ-رساں-کتے-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org