QR CodeQR Code

ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

17 Aug 2017 19:56

پولیس کے مطابق کراچی سے بدین جانے والی مسافر وین کھڑی بس سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم عینی شاہدین اور مسافروں کی مدد سے تحقیقات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر گجو کے مقام پر مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے گجو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی سے بدین جانے والی مسافر وین کھڑی بس سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچیں اور لاشوں و زخمی ہونے والے افراد کو مکلی اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم 2 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ دیگر زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم عینی شاہدین اور مسافروں کی مدد سے تحقیقات کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 662053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662053/ٹھٹھہ-کے-قریب-قومی-شاہراہ-پر-ٹریفک-حادثے-میں-5-افراد-جاں-بحق-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org