QR CodeQR Code

برطانوی شہری الطاف حسین کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، وزیر داخلہ سندھ

17 Aug 2017 23:08

کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران سہیل انور سیال نے کہا کہ الطاف حسین کیخلاف وفاق کو خط لکھ رہے ہیں، وفاقی حکومت برطانوی حکومت سے رابطہ کرے، جو پاکستان کا غدار ہے، وہ ہمارا دشمن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی برطانوی شہری الطاف حسین کیخلاف وفاق کو خط لکھ رہے ہیں، وفاقی حکومت برطانوی حکومت سے رابطہ کرے۔ کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ برطانوی شہری کی وجہ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، جو پاکستان کا غدار ہے، وہ ہمارا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو گروپوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 662103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662103/برطانوی-شہری-الطاف-حسین-کی-وجہ-سے-امن-امان-صورتحال-خراب-ہو-رہی-ہے-وزیر-داخلہ-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org