QR CodeQR Code

عمران خان کے رونے کے دن دور نہیں، وہ رومال کا بندوبست کرلیں، سریندر ولاسائی

17 Aug 2017 23:58

واضح رہے کہ مانسہرہ میں پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے اپنے والد کی کرپشن کا حساب مانگے، بلاول بچہ ہے اور سیاست میں نابلد بھی، ڈر ہے کہیں مانسہرہ کے جلسہ میں رو ہی نہ پڑے۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج سریندر ولاسائی نے عمران خان کیجانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے رونے کے دن دور نہیں، وہ رومال کا بندوبست کرلیں۔ اپنے بیان میں سریندر ولاسائی نے مزید کہا کہ عمران خان وہ انگائیڈیڈ میزائیل ہے، جس کا اپنے ہی لانچنگ پیڈ پر گرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی مستقبل تابناک ہے، کیوںکہ وہ عوام اور نوجوانوں کے رہنماء ہیں اور بزرگوں کی احترام کرتے ہیں۔ سریندر ولاسائی نے کہا کہ مانسہرہ کا جلسہ بھٹو دشمن عناصر کیلئے عوامی پیغام ہوگا، جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کی صوبائی حکومت مانسہرہ جلسہ کی ضمن میں روڑے نہ اٹکائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سیاسی مات دینا کٹھ پتلی سیاسی کھلاڑیوں کے بس کی بات نہیں۔ واضح رہے کہ مانسہرہ میں پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے اپنے والد کی کرپشن کا حساب مانگے، بلاول بچہ ہے اور سیاست میں نابلد بھی، ڈر ہے کہیں مانسہرہ کے جلسہ میں رو ہی نہ پڑے۔


خبر کا کوڈ: 662111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662111/عمران-خان-کے-رونے-دن-دور-نہیں-وہ-رومال-کا-بندوبست-کرلیں-سریندر-ولاسائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org