QR CodeQR Code

پشاور، ڈینگی وائرس نہ رُک سکا، متاثرہ افراد کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی

18 Aug 2017 16:29

ڈینگی کے باعث ابتک 10 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 3000 مشتبہ مریضوں کی اسکریننک بھی ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی وائرس نے تشویش ناک صورت حال اختیار کر لی ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 700 سے بھی تجاوز کر گئی۔ شہر کے متاثرہ علاقوں میں تہکال کے بعد پشتہ خرہ، سفید ڈھیری اور اچینی پایاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اب تک 10 افراد اس وائرس سے متاثر ہوکر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے بڑے ہسپتالوں میں زیر علاج ایسے مریضوں کی تعداد 130 ہے۔ پشاور کے ہسپتال خیبر ٹیچنگ میں 3000 مشتبہ مریضوں کی اسکریننک ہوچکی ہے۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں بھی ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سیکرٹری صحت، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو اگلی پیشی پر طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 662219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662219/پشاور-ڈینگی-وائرس-نہ-ر-ک-سکا-متاثرہ-افراد-کی-تعداد-700-سے-تجاوز-کر-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org