0
Friday 18 Aug 2017 17:46

نوشہرہ، انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں اسلحہ پر پابندی لگا دی

نوشہرہ، انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں اسلحہ پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر نے نجی سکول کے پرنسپل سے گولی چلنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں میں اسلحہ لے جانے پر پابندی لگا دی۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اندر عملہ اور طلباٰء کو کسی بھی قسم کا اسلحہ لے جانے پر پابندی ہوگی۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں صرف سکیورٹی گارڈ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہو گی،تا ہم یہ اسلحہ صرف گیٹ پر ڈیوٹی کے دوران رکھا جاۓ گا۔جبکہ سکول کے اندر نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پبی کے ایک نجی سکول کا پرنسپل اپنے ھی پستول سے غلطی سے چلنے والی گولی سے زخمی ہو گیا تھا۔ جس کو بعد میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 662240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش