0
Friday 18 Aug 2017 18:59

پشاور، ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی عدم منظوری پر بنی گالہ کیطرف لانگ مارچ کا اعلان

پشاور، ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی عدم منظوری پر بنی گالہ کیطرف لانگ مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف بنی گالہ کی طرف لانگ مارچ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں جلانے کا اعلان کر دیا۔ پشاور پریس کلب میں کلب ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عالمگیر خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ تین ماہ سے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن صوبائی حکومت ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروس اسٹرکچر، ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کو معاوضہ دینا اور ایم ٹی آئی ایکٹ کو ختم کرکے پی جی ایم آئی کی بحالی ہمارے مطالبات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پشاور کے تینوں ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے، جس کیخلاف مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں، لیکن حکومت نے تاحال مذکورہ ایکٹ کو ختم نہیں کیا، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ 26 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر بنی گالہ کی طرف لانگ مارچ کرینگے اور ایک دن دھرنا دینے کے بعد بھی اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو واپسی پر تمام ینگ ڈاکٹرز صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں جلائینگے۔
خبر کا کوڈ : 662259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش