0
Monday 18 Apr 2011 22:13

سپریم کورٹ نے بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس آئین کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جمعرات تک مہلت دے دی

سپریم کورٹ نے بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس آئین کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جمعرات تک مہلت دے دی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بھٹو کیس ری اوپن کرنے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دئیے کہ ریفرنس میں کیس کے ازسرنو جائزے کا کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ لٰہذا لارجر بینچ کی تشکیل سے پہلے ریفرنس میں قانونی خامیوں کی درستگی ضروری ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس کام کو مکمل کرنے کیلئے کابینہ کی منظوری بھی درکار ہوگی جس کیلئے ذیادہ وقت دیا جا رہا ہے۔
عدالت نے حکومتی وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کی یہ استدعا منظور کی کہ اس ریفرنس کو بھی فی الحال برقرار رکھا جائے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے ریفرنس کے تمام متن کو قانونی سوال قرار دیا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس پر مصر ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ لارجر بنچ اور عدالتی معاونین اس قانونی سکم کی بنا پر آپ کے خلاف رائے دیں کہ ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دئیے کہ یہ ایک ایسے شخص کا کیس ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ اسلامی دنیا کے ایک نامور رہنماء کا معاملہ ہے، لٰہذا لارجر بینچ کی تشکیل سے پہلے ریفرنس میں قانونی خامیوں کی درستگی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 66231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش