QR CodeQR Code

مذہبی برداشت کا درس دینے والا امریکہ لاکھوں مسلمانوں کا ناحق قتل کر چکا ہے، حافظ عاکف سعید

19 Aug 2017 14:41

ٹی آئی پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کو قادیانیوں کے بارے میں کوئی واعظ کہنے اور توہین رسالت کے قانون کو بدلنے کا حکم دینے کی بجائے اپنے گھر کو درست کرے، جہاں مساجد پر حملے ہو رہے ہیں اور ہر داڑھی والے مسلمان کو دہشت گرد تصور کر لیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں مذہبی آزادیوں پر سوال اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں منہ ڈالے۔ قرآن اکیڈمی لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو قادیانیوں کے بارے میں کوئی واعظ کہنے اور توہین رسالت کے قانون کو بدلنے کا حکم دینے کی بجائے اپنے گھر کو درست کرے، جہاں مساجد پر حملے ہو رہے ہیں اور ہر داڑھی والے مسلمان کو دہشت گرد تصور کر لیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مذہبی برداشت کا درس دینے والا امریکہ عراق ، لیبیا اور افغانستان میں لاکھوں انسانوں کو ناحق قتل کر چکا ہے۔ امیر تنظیم نے کہا کہ آئین پاکستان سے 63،62 شقات کو نکالنے کی بجائے آئین کو از سر نو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح ہم اسے مکمل اسلامی آئین بنا سکتے ہیں جو ایک اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل میں مدد دے سکے اور ریاست پاکستان میں قرآن و سنت کو حقیقی بالادستی حاصل ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 662466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662466/مذہبی-برداشت-کا-درس-دینے-والا-امریکہ-لاکھوں-مسلمانوں-ناحق-قتل-کر-چکا-ہے-حافظ-عاکف-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org