0
Saturday 19 Aug 2017 15:04

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 2 طالبان دہشتگرد ہلاک

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 2 طالبان دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرکے رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی میں کورنگی ڈھائی نمبر پر مشترکہ کارروائی کی، جہاں نورانی بستی کا محاصرہ کیا گیا، تاہم اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں نے ٹھکانے پر بم نصب کیا ہوا تھا، جسے ناکارہ بنانے کیلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے ٹائم بم، دستی بم، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور پولیس اہلکاروں سے چھینی رائفل بھی برآمد ہوئی۔

خبر کا کوڈ : 662473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش