QR CodeQR Code

پشاور، لاشوں کو محفوظ رکھنے والا کیمکل ملا 10 ہزار لیٹر دود تلف

19 Aug 2017 16:20

اسسٹنٹ کمشنر نے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا، اس موقع پر ضلع ناظم کا کہنا تھا کہ کے عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور نے گھنٹہ گھر بازار میں لاکھوں روپے مالیت کا 10 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا اور دکان کو سیل کرکے مالک سمیت 4 افراد کو جیل بھیج دیا۔ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو بذریعہ شکایت سیل شکایت ملی کہ گھنٹہ گھر پشاور میں معروف صابر دودھ فروش کی دکان میں پنجاب سے لائے گئے کیمیکل ملے دودھ کا کنٹینر موجود ہے جو کہ کنٹینر سے دکان میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع پر ضلع ناظم نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو دودھ تجزیہ موبائل لیبارٹری کے ذریعے دودھ کا تجزیہ کرنے کے احکامات جاری کئے، جس پر انہوں نے دودھ کا تجزیہ کیا تو دودھ میں خطرناک کیمیکل فارملین جو کہ لاشوں کو محفوظ رکھنے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے کی تصدیق ہوئی۔ فارمیلن کیمیکل گردوں کے امراض اور کالا یرقان کا سبب بنتا ہے جس کی بھاری مقدار میں تصدیق ہو گئی۔ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے متعلقہ افسران کے ہمراہ لاکھوں روپے مالیت کا 10 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ عوام کے سامنے موقع پر ضائع کر دیا، جبکہ اے سی پشاور مغیث ثناء اللہ کو دکان سیل کرنے اور مالک کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مالک سمیت 4 افراد کو جیل منتقل کر دیا۔ ضلع ناظم عاصم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کے عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 662500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662500/پشاور-لاشوں-کو-محفوظ-رکھنے-والا-کیمکل-ملا-10-ہزار-لیٹر-دود-تلف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org