0
Saturday 19 Aug 2017 18:32

پشاور، ڈینگی سے ہلاکتیں، ضلعی حکومت سے رپورٹ طلب

پشاور، ڈینگی سے ہلاکتیں، ضلعی حکومت سے رپورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عبدالشکور پرمشتمل دورکنی بنچ نے ضلعی انتظامیہ سے صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی بخار اور مچھروں کے خاتمے کیلئے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، دوسری جانب حکومت نے گھر گھر سروے اور سپرے مہم بھی شروع کردیا ہے۔ ایڈوکیٹ سیف اللہ محب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں متعدد افراد ڈینگی بخار کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے تاہم اس ضمن میں حکومتی اقدامات ناکافی ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت، ضلعی حکومت اور پانی فراہم کرنے و نکاسی آب کے ادارے نے ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں جاری سپرے اور آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ گھر گھر سروے مہم شروع کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم کیلئے بلدیاتی نمائندوں کی نگرانی میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس پی اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں بنائی گئی ہے جو گھر گھر جاکر سپرے کرنے کے ساتھ مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کیلئے لوشن بھی تقسیم کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 662534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش