0
Saturday 19 Aug 2017 21:15

فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کا ہدف وزیراعلیٰ پنجاب تھے، انکشاف

فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کا ہدف وزیراعلیٰ پنجاب تھے، انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے ذرائع کے حوالے سے پاکستانی روزنامے میں انکشاف کیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کا ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس خود کش حملے کے ملزمان پکڑے گئے ہیں اور انکشاف یہ ہوا ہے کہ اس حملے کا ہدف وزیراعلیٰ پنجاب تھے، اور ان پر حملہ کر کے ان کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا جو ناکام ہو گیا، لیکن اس افسوسناک واقعہ میں تیس سے چالیس لوگ شہید ہوئے اور 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس انکشاف کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم وہ ہے جو شہباز شریف کے ہمسایہ گھر میں رہ رہا تھا۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ حملہ ہندوستان کے ایک عنصر نے کروایا ۔ اور وزیر اعظم ہاؤس کے اندر یا باہر کی ایک انتہائی معتبر شخص نے شہباز شریف کو ٹارگٹ کروایا تھا ۔ تاکہ وہ شہید ہو جائیں اور پھر وہ لوگ ان کے جنازے پر سیاست کرسکیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف کے ہمراہ لالہ موسیٰ میں ریلی میں جاں بحق ہونے والے بچے حامد کے گھر جانا تھا، اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کہ اچانک میاں شہباز شریف کی طبیعت نا سازہو گئی، جس کے باعث دورہ ملتوی کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 662589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش