0
Sunday 20 Aug 2017 00:05

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد نے یو ایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ایل ووٹل کی سربراہی میں شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو ایس سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں امریکی وفد شمالی وزیرستان ایجنسی پہنچا، تو کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر امریکی وفد کو شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشنز اور پاک افغان بارڈر سکیورٹی مکینزم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سرحد پر نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ وفد کو شمالی وزیرستان کی سماجی و معاشی ترقی بشمول عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ امریکی وفد نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پاک فوج اور مقامی قبائل کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھی سراہا۔ وفد نے پاک افغان مشترکہ بارڈر سیکیورٹی تعاون کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔ بعد ازاں امریکی وفد نے آرمی پبلک اسکول میرانشاہ کا بھی دورہ کیا اور طالب علموں سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 662592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش