QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون نے پارٹی میں اختلاف کی خبروں کی تردید کردی

19 Aug 2017 21:56

ترجمان پی ایم ایل این نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک پرویز کو بطور صدر پی ایم ایل این لاہور کے این اے 120 کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، مریم اور حمزہ، ملک پرویز کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے پارٹی میں اختلاف کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ شریف فیملی میں اختلافات کی خبریں مخالفین کی خواہش ضرور ہو سکتی ہیں مگر خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ ترجمان پی ایم ایل این نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک پرویز کو بطور صدر پی ایم ایل این لاہور کے این اے 120 کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، مریم اور حمزہ، ملک پرویز کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 662598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662598/مسلم-لیگ-نون-نے-پارٹی-میں-اختلاف-کی-خبروں-تردید-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org