QR CodeQR Code

آزادی کی قدر کرنے والی قومیں ہی ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتی ہیں، ساجد محمود قادری

19 Aug 2017 23:31

فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حصول پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ اپنے آباؤ اجداد، اکابرین اور علمائے کرام کو یاد رکھا جائے، سنی تحریک کے کارکنان وطن کی سلامتی کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک فیصل آباد کے رہنماء ساجد محمود قادری نے جیوے جیوے پاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شان و شوکت سے مناتی ہیں، آزادی اﷲ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے، آزادی کی قدر کرنے والی قومیں ہی ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتی ہیں، ہمیں قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی عملی تعبیر کے لئے ہر شعبہ میں محنت کرنے کی ضرورت ہے، حصول پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ اپنے آباؤ اجداد، اکابرین اور علمائے کرام کو یاد رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے کارکنان وطن کی سلامتی کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 662620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662620/آزادی-کی-قدر-کرنے-والی-قومیں-ہی-ترقی-خوشحالی-منازل-طے-کرتی-ہیں-ساجد-محمود-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org