0
Sunday 20 Aug 2017 05:17

سیاسی ہلچل، ایک ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 201 پوائنٹس کی کمی

سیاسی ہلچل، ایک ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 201 پوائنٹس کی کمی
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2201 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار 78 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور ایف بی آر کی جانب سے اسٹاک بروکروز کے خلاف کارروائی کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 210 پوائنٹس نیچے گر گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے اسٹاک بروکرز کے ’’کلائنٹس اکاؤنٹس‘‘ بغیر کسی نوٹس کے منجمد کئے جانے اور کئی اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے پر سرمایہ کار شدید تذبذب کا شکار نظر آئے، جس کے نتیجے میں گذشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2 ہزار 210 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 78 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، ایک ہفتے کے دوران میوچل فنڈز اور بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف تو پہلے ہی مارکیٹ میں سرمایہ کار سیاسی حالات اور اس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے پریشان تھے، جبکہ ایف بی آر کی جانب سے کی جانے والی کارروائی سے انویسٹرز کا اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان مزید کم ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا۔
خبر کا کوڈ : 662647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش