0
Sunday 20 Aug 2017 09:21

حزب المجاہدین کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ہے، حمیداللہ

حزب المجاہدین کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ہے، حمیداللہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، زبردست نعرے بازی کی گئی۔ انجینئر حمیداللہ مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے۔ زمان چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر حمید اللہ نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جس نے پوری دنیا کا امن تباہ کر دیا، امریکہ بھارت گٹھ جوڑ پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے۔ حزب المجاہدین کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ہے، کشمیری عوام دہشت گرد نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا حق مانگ رہے ہیں، کشمیری منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ابو صہیب، چوہدری عبدالواحد، حاجی افتخار مغل، راجہ آزاد طارق سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 662667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش