0
Sunday 20 Aug 2017 12:14

پشاور میں ڈینگی وائرس حملے کیخلاف کے پی کے حکومت کی ناکامی اور نااہلی شرمناک ہے، سعد رفیق

پشاور میں ڈینگی وائرس حملے کیخلاف کے پی کے حکومت کی ناکامی اور نااہلی شرمناک ہے، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ پشاور میں ڈینگی سے مریض تڑپ رہے ہیں اور عمران خان نے اس مشکل وقت میں اپنے ووٹرز کو تنہا چھوڑ دیا ہے، لیکن پنجاب حکومت اب خیبر پختونخوا میں بھی اپنے تجربے کی بنیاد پر ڈینگی کا مقابلہ کریگی، پشاور میں ڈینگی وائرس حملے کے خلاف کے پی کے حکومت کی ناکامی اور نااہلی شرمناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پشاور ڈینگی سے جل رہا ہے اور کے پی کے کا نیرو (عمران) بانسری بجا رہا ہے اور وہاں سے غائب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ڈینگی حملے پر عمران خان بجائے ہمدردی کے ہمارا مذاق اڑاتے رہے، لیکن ہم نے اس مشکل وقت میں مذاق اڑانے کے بجائے خیبر پختونخوا کی مدد کرنے کی ٹھانی ہے۔ انہوں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بدترین حکومت کی مثال پیش کرتے ہوئے پختونخوا کا کباڑہ کر دیا ہے اور اتنے خوبصورت صوبے میں بدانتظامی و کرپشن اپنے عروج پر ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت ڈینگی کی پیشگی اطلاع اور خطرے کی نشاندہی میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، تاہم سیاسی اختلافات رکھنے کے باوجود حکومت پنجاب خیبر پختونخوا حکومت سے تعاون کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 662742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش