0
Sunday 20 Aug 2017 16:06

ہم وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے، میاں محمد فاروق

ہم وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے، میاں محمد فاروق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی میاں محمد فاروق نے سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کی نظریاتی اساس کے خلاف جاری سرگرمیوں کو کچلتے ہوئے پاکستان کو ایک ایسی نظریاتی اور فلاحی مملکت بنائیں گے، جس کا خواب مسلمانان برصغیر نے قیام پاکستان سے قبل دیکھا تھا۔ فیصل آباد میں آزادی نعمت ہے، کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء نے کہاکہ پاکستان ہماری شان اور اﷲ کی طرف سے عطا کردہ ایک نعمت اور آنے والی نسلوں کے لئے امانت ہے۔
خبر کا کوڈ : 662798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش