0
Sunday 20 Aug 2017 17:28

پاراچنار، پاک آرمی کے ہسپتال و نادرا آفس میں عوام کی سہولت کیلئے مختلف اقدامات

پاراچنار، پاک آرمی کے ہسپتال و نادرا آفس میں عوام کی سہولت کیلئے مختلف اقدامات
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پاک آرمی نے ہسپتال اور پاراچنار نادرا آفس میں عوام کی سہولت کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک آرمی نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار ٹک شاپ قائم کردیا۔ خواتین کے لئے باتھ رومز قائم کرلئے۔ انتظار گاہوں میں پنکھے، واٹر کولرز اور کرسیاں لگائی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے۔ پاراچنار ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ممتازعلی کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کے اقدامات کے باعث ہسپتال کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔ ملک منصب علی بنگش کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں عوام کو سہولیات دینا پاک آرمی کا احسن اقدام ہے۔ نادرا آفس پاراچنار میں بھی پاک آرمی نے عوامی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا لئے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی فوج کوشاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 662816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش