0
Sunday 20 Aug 2017 18:18

الطاف حسین اور کلبھوشن یادو کا جرم ایک ہی ہے، پھانسی پر لٹکا دینا چاہئے، وزیر داخلہ سندھ

الطاف حسین اور کلبھوشن یادو کا جرم ایک ہی ہے، پھانسی پر لٹکا دینا چاہئے، وزیر داخلہ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کا جرم ایک ہی ہے، دونوں کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کے حوالے سے بہت سے اعلانات کئے تھے، لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، لیکن ہم نے سندھ کے عوام سے امن بحال کرنے کا جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کر دیا گیا ہے اور کم وسائل کے باوجود بھی سندھ حکومت کراچی آپریشن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملک کے غدار ہیں، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو اور بانی ایم کیو ایم کا جرم ایک ہی ہے، دونوں کو پھانسی پر لٹکایا جانا چاہئے، 14 اگست کو بھی بانی ایم کیو ایم کے حکم پر یوم سیاہ منایا گیا، یہ سب کام کرنے والے ملک کے غدار ہیں، ان کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ : 662829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش