QR CodeQR Code

وفاقی حکومت ڈینگی سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 2 لاکھ روپے فی کس دیگی، امیر مقام

20 Aug 2017 18:50

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کا ساتھ دیا ہے، یہاں عوام ڈینگی سے مر رہی ہے اور عمران خان اپنے وزراء کیساتھ سیر کرتے پھر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں، لیکن وزیراعلٰی اور وزیر صحت کو ہسپتال کا دورہ کرنے کی فرصت نہیں ملی، وفاقی حکومت ڈینگی سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 2 لاکھ روپے فی کس دیگی۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تیزی سے پھیلتا ڈینگی کا مرض بھی سیاسی ہوتا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کا ساتھ دیا ہے، یہاں عوام ڈینگی سے مر رہی ہے اور عمران خان اپنے وزراء کے ساتھ سیر کرتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ جاتا ہوں، عمران خان کہتے ہیں امیر مقام کی شرارت ہے، یہاں بھی اس لئے دیر سے آیا کہ پھر خان صاحب کہیں گے کہ ڈینگی مچھر بھی میں نے بھیجے ہیں، وفاقی حکومت ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیمیں پشاور پہنچ چکی ہیں، جو ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں کام کرینگی۔


خبر کا کوڈ: 662840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662840/وفاقی-حکومت-ڈینگی-سے-جاں-بحق-افراد-کے-ورثاء-کو-2-لاکھ-روپے-فی-کس-دیگی-امیر-مقام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org