0
Sunday 20 Aug 2017 18:56

راجن پور، ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغواء کرلیا، تلاش جاری

راجن پور، ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغواء کرلیا، تلاش جاری
اسلام ٹائمز۔ روجہان میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔ راجن پور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکار لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید، صفدر نائچ اور اے ایس آئی مزمل شامل ہیں۔ پولیس اور ایلیٹ فورسز کے جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ گئی ہے، جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او عتیق طاہر کا کہنا ہے کہ مورو کے علاقے میں پولیس اہلکار پرائیویٹ کشتیوں پر چھٹی پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے غیر مسلح ہونے کا فائدہ اٹھا کر پولیس اہلکاروں پرحملہ کیا اور کشتی سمیت اغوا کرلیا۔ واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روز ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جب کہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکؤوں کے سرغنہ چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 662844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش