0
Sunday 20 Aug 2017 19:04
ایسے ہی جلسے کرتا رہا تو عمران خان رونا شروع کردینگے

نظام کو کوئی خطرہ نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری

ایک سیاسی جج نے آصف زرداری پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگائی
نظام کو کوئی خطرہ نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لہٰذا سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ کاغان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی اور ایک سیاسی جج نے آصف زرداری پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگائی، لیکن چترال، چنیوٹ اور مانسہرہ کے جلسوں سے پتo چل گیا کہ عوام نے پچھلے الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، لہٰذا سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیئے اور حکومت کے رویئے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیئے۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں، تاہم (ن) لیگ نے ہمارے دور حکومت میں میثاق جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا، جس کے بعد اب تخت رائیونڈ پر آپس میں جھگڑا ہو رہا ہے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، جو سندھ کی عوام قبول نہیں کریگی، کیونکہ سندھ میں ایک ہی وزیراعلٰی کو کرپشن کے الزام میں نکالا گیا، جو اب عمران خان کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، انہیں ضرور آنا چاہیئے اور میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں کہ عمران خان کا جلسہ کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خیبر پختونخوا میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے اور چترال سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کامیاب جلسے کئے گئے، جو سیاسی حریفوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اٹک میں بھی جلسہ کامیاب ہوگا۔ اس سے قبل جلسہ عام سے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بہت سے سیاستدان غریبوں اور عوام کی بات کرتے ہیں، لیکن بھٹو صرف بات نہیں کرتے بلکہ جان بھی دیتے ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو نے آپ کے لئے جان دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روٹی، کپڑا مکان کا نعرہ نہیں لگایا بلکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی دیا، تاہم ایسے ہی جلسے کرتا رہا تو عمران خان رونا شروع کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 662850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش