0
Sunday 20 Aug 2017 23:20

عمران نیازی طالبان کے حامی اور انکے چہیتے ہیں، وقار مہدی

عمران نیازی طالبان کے حامی اور انکے چہیتے ہیں، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران نیازی کا سورج غروب ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکریٹریٹ میں کراچی کے اطلاعات سیکریٹریز سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع سینٹرل کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد مجید، کورنگی کے جانی میمن، شرقی کے وقاص شوکت، ویسٹ کے آصف خان، ملیر کے میر عباس تالپور اور خاتون اطلاعات سیکریٹری کراچی شاہینہ سعیدہ بھی موجود تھی۔ وقار مہدی نے کہا کہ تحریک انصاف شروع دن سے آج تک جھوٹ کی سیاست پر مبنی رہی، جبکہ ان کے بلندوبانگ دعوے محض عوام کے ساتھ مذاق ہی رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے وزیر صوبے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ان کے وزراء کے خلاف آئے روز پریس کانفرنس میں کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں، جن کی ابھی تک کوئی تفتیش عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران نیازی کے نئے پن کو جان چکی ہے، وہ محض سیاست میں اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کیلئے آئے ہیں۔ وقار مہدی نے مزید کہا کہ عمران نیازی طالبان کے حامی اور ان کے چہیتے ہیں، جنہوں نے طالبان کے مدرسے کو فنڈز کے ساتھ ساتھ ان کے دفاتر کھولنے کی بھی پیشکش کی اور آج بھی دہشتگردی کی مذمت نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 662896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش