QR CodeQR Code

ہم نے ہمیشہ دہشتگردوں اور ان کے مذموم عزائم کی نفی کی ہے، عرفان مشہدی

21 Aug 2017 11:55

لاہور میں پریس کانفرنس میں مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انگریزی اخبار "دی نیوز" کے ایک کالم نگار ضیاء الرحمان نے اپنے کالم میں ممتاز قادری کے حق میں اظہار رائے کی بنیاد پر جماعت کو دہشتگرد ی میں ملوث کیا ہے، جس کے باعث ان کی جماعت کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان عرفان شاہ مشہدی نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی حمایت کیلئے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس میں جماعت کے مرکزی امیر قاضی عبدالغفار، سیکرٹری ناظم اعلی محمد کامران سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان سید عرفان شاہ مشہدی نے سبزہ زار کالونی میں واقع اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں انگلش نیوز پیپر دی نیوز کے رائٹر ضیاءالرحمن کے ایک کالم کے متن کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کالم میں ممتاز قادری کے حق میں اظہار رائے کی بنیاد پر جماعت کو دہشتگرد ی میں ملوث کیا گیا ہے، جس کے باعث ان کی جماعت کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ دہشتگردوں اور ان کے مذموم عزائم کی نفی کی ہے اور بطور ناظم اعلی دہشتگردی کیخلاف کیے جانیوالے آپریشن ردالفساد کی پر زور حمایت کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں احسان گیلانی ،علامہ اطہر طاہر، علامہ فاروق سعیدی، پروفیسر محمد یعقوب، سید ارشد حسین گردیزی، پریس کلب گورننگ باڈی کے ممبر قاسم رضا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 662994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662994/ہم-نے-ہمیشہ-دہشتگردوں-اور-ان-کے-مذموم-عزائم-کی-نفی-ہے-عرفان-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org